پنجاب کی نگران کابینہ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔
صوبائی نگران کابینہ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت معطل کی گئی۔
کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
نواز شریف کی 2019 لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آئینی اختیارات سی آر پی کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، ہمارے پاس سزا معطل کا اختیار ہے ختم کرنے کا نہیں۔
#Punjab govt suspends #NawazSharif's sentence in Al-Azizia reference
— SAMAA TV (@SAMAATV) October 24, 2023
Under Section 401, the government reserves the right to suspend a convict’s sentence. #SamaaTV @qazafibutt @AsimNaseer81 #Court pic.twitter.com/4f7Vnawjcu
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 10سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔