مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی
ایس آئی ایف سی کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی،مالی سال 2024 میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا ہےمالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے ہے مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہےمالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سےپاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش ہے۔
چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا ہےہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ایف ڈی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی: پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے اہم مواقع ہیں۔