دوہری شہریت رکھنےوالےایف بی آرافسران سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام ڈائریکٹرز جنرلز، چیف کمشنرزکو مرسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اہل خانہ کی دہری شہریت کی تفصیلات بھی فراہم کرنا لازمی ہے۔
جاری کردہ مراسلے میں افسر کا نام، عہدہ، مدت ملازمت،غیرملکی شہریت کا ڈیٹا مانگ لیا گیا ہےدوہری شہریت رکھنے والےشوہر یا بیوی کا ڈیٹا الگ فراہم کرنا ہوگا دوہری شہریت سے متعلق ڈیٹا ایک ہفتے کےاندر فراہم کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔