قومی احتساب بیور (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب نے اپنا استعفی چیئرمین نیب کو جمع کرا دیا، کہا ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ الوداعی خطاب میں آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ ہت خوش اور مطمئن ہوں کہ اپنے اصولوں کو برقرار رکھا، کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکا، اپنی زندگی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں قانون کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی۔