حکومت کی رضا مندی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر قبل طلب کیا گیا تھا جس میں جنید اکبر خان کو چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا ، اس سے قبل تحریک انصاف نے جنید اکبرخان کے نام پر اتفاق کرتے ہوئے نام حکومت کو بھجوا دیا تھا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شیخ وقاص اکرم کا نام زیر گردش تھا لیکن اب پی ٹی آئی کی جانب سے جنید اکبر کا نام فائنل کیا گیاہے ۔