ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اگلےماہ پاکستان کادورہ کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق صدررجب طیب ایردوان 12 سے 13 فروری تک دورہ کریں گے، ترکیہ کے صدر کے ہمراہ 10 سے 12 وزراء بھی پاکستان آئیں گے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ایردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ہائی لیول سٹریٹجک تعاون کونسل کا یہ 7واں اجلاس ہو گا۔ جس میں دفاع، سیکیورٹی، تجارت، معاشی تعاون، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔