باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں فتنہ الخوارج کے حملے کی 9 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں یونیورسٹی فیکلٹی،طلبہ وطالبات،عسکری وسول حکام نےشرکت کی،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شرکاء نے پاک فوج سمیت تمام شہداء کےقربانیوں اورغیرمتزلزل جذبےکوسلام پیش کیا،شرکاء نےفتنہ الخوارج کےمذموم مقاصدکو خاک میں ملانے تک پاک فوج اور دیگرسیکورٹی اداروں کے ساتھ عزم کو دہرایا۔