جرمنی کے سرکاری ٹیلی وژن ذیڈ ڈی ایف کو بم دھماکے کی دھمکی کے بعد ٹی وی کے دفتر کو خالی کرالیا گیا۔
مقامی پولیس کو دھمکی مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر موصول ہوئی۔عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفتر کو خالی کرا کر تلاشی لی گئی۔
پولیس کی جانب سے عمارت کو کلیئر قرار دینے کے بعد عملے کو واپس دفتر میں جانے دیا گیا۔