باغ ونٹر یوتھ گالا 14 اور 15 جنوری کو ابتدائی مقابلوں سےشروع ہوا، جبکہ 20 جنوری کو اختتامی تقریب اور فائنلز منعقد ہوئے۔
اس ایونٹ میں سینکڑوں طلباء نے مختلف سرکاری و نجی اسکولوں، اے پی ایس، اور مدارس کی نمائندگی کرتے ہوئےمختلف ایتھلیٹکس مقابلوں میں حصہ لیا۔
اختتامی روز 100میٹر، 200 میٹر، 400میٹر،اور 400 میٹرریلےریس کےساتھ ساتھ شاٹ پٹ،لمبی چھلانگ، ڈسکس تھرو، اور جیولن تھرو کے فائنل مقابلےمنعقد ہوئے،تقریب میں طلباء، والدین، اور مقامی عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ایونٹ سے بھرپور لطف اٹھایا۔
اختتامی تقریب میں پاک فوج کے آفسران، میئر باغ، ڈپٹی کمشنر باغ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر، اور ایس ایس پی باغ شریک ہوئے۔
پاک فوج کی جانب سےمیڈیکل اسٹال، سگنلز ساز و سامان، اور ہتھیاروں کے اسٹالز لگائے گئے، جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے،اس موقع پرفوجی بینڈ کی نمائش،اے پی ایس طلباء کا ٹیبلو، غیر مسلح لڑائی اورسیلف ڈیفنس کے شوز، اورگھوڑوں کا رقص شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے،جبکہ ویٹرنری،زراعت، دستکاری، اورفوڈ اسٹالز حاضرین کے لیے دلچسپی اور سہولت کا ذریعہ بنے۔
اختتامی تقریب میں ایتھلیٹکس مقابلوں کے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا،تقریب کا اختتام رنگا رنگ آتشبازی سے ہوا، جس نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا اور عوام کو خوب محظوظ کیا۔
عوام علاقہ نے سول انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔