وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف محاذآرائی ملک دشمنی ہے۔ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیرخواہ نہیں ہے۔
کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قوم قربانی دے رہی ہے، امن کیلئےشہدا کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے، قتل وغارت کرکےشرپسندبلوچستان کےعوام کیخلاف جارہے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ گوادرایئرپورٹ پرکل باضابطہ آپریشن کاآغاز ہوگیا، چین کےتعاون سے230ملین ڈالر کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا، گوادرایئرپورٹ سے پاکستانی معیشت کوفائدہ ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاشی اشاریےخوش آئندہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، آئی ٹی سیکٹرپرتوجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی، ورلڈبینک کےطویل المدتی فریم ورک سےمعیشت مستحکم ہوگی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں خون ریزی کےبعدجنگ بندی ہوئی، پاکستان نےغزہ جنگ بندی کیلئے بھرپور آوازاٹھائی، غزہ کی تعمیرنو کیلئے پاکستان اپنا فرض اداکرے گا، اللہ کرےیہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوسکے۔






















