بجلی کی ہول سیل مارکیٹ بنی تو کتنی بجلی وہاں سے بیچے جائے گی؟ وزارت توانائی کی جانب سے وفاقی حکومت کو تجاویز پیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 600میگاواٹ بجلی نیلام کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ابتدائی طور پر آزاد مارکیٹ کو پائلٹ منصوبے کے طور پر چلایا جائے گا اور پہلے مرحلے میں بڑے صارفین کو 600میگا واٹ بجلی نیلام کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 فیصد بڑے صارفین آزاد مارکیٹ کی طرف منتقل ہوں گے، ایک میگاواٹ کے بڑے صارفین کو ہول سیل مارکیٹ میں شامل کیا جائے گا، منصوبہ کامیاب رہا تو دوسرے مرحلے میں دیگر صارفین شامل کئے جائیں گے۔
ڈسکوز کے بجائے پیداواری کمپنیاں خود صارفین سے معاہدے کرسکیں گی، کمپنی اور صارف کے درمیان معاہدہ ایک سے 3 سال تک ہوسکتا ہے، ڈسکوز کا صرف نیٹ ورک استعمال ہوگا جس کے چارجز کا تعین نیپرا کرے گی۔
ڈسکوز کے چارجز بھی 16 سے 18 روپے تک محدود رکھنے کی تجویز ہے، پیدواری کمپنیوں کا منافع 4 سے 5 روپے،بنیادی قیمت 22 روپے تک ہوگی۔ اس وقت بڑے صارفین کے لیے بنیادی قمیت 35روپے ہے،ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ملک میں 2800میگاواٹ کے قریب بجلی اضافی ہے۔