عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 500 روپے اور فی اونس 5 ڈالر بڑھ گئے۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ دو لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئے، دس گرام سونا 429 روپے مہنگا ہونے کے بعد دو لاکھ 42 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 82 ہزار 400 روپے ہوگئے تھے۔
پیر کو عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 5 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ دو ہزار 708 ڈالر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کمی سے 3 ہزار 372 روپے کی ہوگئی۔