پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹس کھلوانے کی ماہانہ رفتار میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سال میں 150 فیصد کا شاندار سالانہ ریٹرن کے باعث پاکتان اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹس کھلوانےکی ماہانہ رفتارمیں تین گنااضافہ ہوگیا ۔۔ دسمبر کے صرف ایک ماہ میں 15 ہزارسرمایہ کاروں نے اکاؤنٹس کھلوائے۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر کے صرف ایک ماہ میں 15ہزار سرمایہ کاروں نے اکاؤنٹس کھلوائے جبکہ ڈیڑھ سال پہلے ہر ماہ صرف5ہزاراکائونٹس اسٹاک مارکیٹ میں کھل رہے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ٹوٹل اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ گئی۔
چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کا کہنا ہے کہ ماضی میں اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے؟یہ بھی دیکھنا ہوگا، اکاؤنٹ مینٹیننس چارجز میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے، مارکیٹ کے ثالثوں کو حقیقی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔