پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم کردار ادا کررہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے درآمدات پر انحصار کم کرنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے جدید مال بردار بوگیوں کی تیاری کا آغاز کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے نے 200 بوگیوں کی کامیاب فراہمی کے بعد مزید 620بوگیوں کی مقامی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، 450نئی ملازمتوں کی فراہمی، نوجوان ٹیکنیشنز کی تربیت کے لیے اہم اقدام بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
چینی سرمایہ کاری کی بدولت لاہور میں 115 فلیٹ بوگیوں کی اسمبلنگ مکمل، اپریل میں تعیناتی متوقع ہے، رسالپور میں تیار شدہ 115جدید بوگیوں کی کراچی پورٹ پر تعیناتی مال برداری کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے چینی سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معیشت اقتصادی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔