آسٹریلین بلےباز اسٹیو اسمتھ بگ بیش لیگ کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کےمطابق اسٹیو اسمتھ انجری کےباوجوددبئی میں ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنےکی تیاری جاری رکھے ہوئےہیں،میٹ کوہنیمن کےدائیں ہاتھ کےانگوٹھےکی سرجری مکمل ہوگئی،میٹ کوہنیمن کو دائیں ہاتھ کےانگوٹھےکی انجری بیگ بیش لیگ کےمیچ کےدوران ہوئی تھی،میٹ کوہنیمن آسٹریلیا میں ہی ری ہیب کے کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیاکےمطابق میٹ کوہنیمن آئندہ ہفتے بولنگ کا آغاز کریں گےجس کے بعد دورہ سری لنکا میں ان کی شمولیت پرحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
پیٹ کمنزکو ورک لوڈ کے باعث بائیں ٹخنےمیں سوزش ہوئی ہے،آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اپنا ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں،پیٹ کمنز کی فٹنس کا جائزہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل لیا جائے گا