فیصل آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی مچھلی کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی، 50 فیصد تک قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشان ہیں۔
فیصل آباد میں سردی بڑھتے ہی مچھلی منڈی میں مچھلی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، گراس راہو کی قیمت ایک ہزار روپے، سول 2500 اور جھینگا مچھلی 4 ہزار روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔
رپورٹ کے مطابق چڑا مچھلی 600 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، قیمتیں بڑھنے پر شہری پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چکن اور مٹن تو پہلے ہی پہنچ سے دور ہیں، اب مچھلی کی قیمت بھی بڑھتی جارہی، انتظامیہ نوٹس لے۔