پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2025 پوائنٹس (1.8فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، 4 روز سیاسی غیر یقینی کے سبب فروخت کا دباؤ رہا تاہم بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدالتی فیصلے کے باعث مارکیٹ بحال ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی طور پر گزشتہ ہفتے 2025 پوائنٹس (1.8فیصد) اضافہ ہوا اور انڈیکس میں ہفتہ وار 2 نفسیاتی سطحیں بحال ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 115272 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 773 ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 83 پوائنٹس رہی۔
رپورٹ کے مطابق حصص بازار میں ایک ہفتے میں 2.78 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 161.42 ارب روپے رہی اور 49.12 فیصد شیئرز کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حصص بازار میں 1126 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھی، 874 کی کم ہوئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 14 ارب بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے تک پہنچ گیا۔