آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے روکنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گابا اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ جاری تھا۔
ہریکینز کی ٹیم 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔
آگ کو دیکھ کر اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔تاہم کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اسٹیڈیم کے اسٹاف نے آگ کو فوراً بجھا دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔