لاہور میں گلوکارجواد احمد کیخلاف بجلی چوری کامقدمہ درج کرلیاگیا، جواداحمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلرمیں مبینہ طور پربجلی چوری کی جارہی تھی، جواد احمد نے ساتھیوں کے ہمراہ لیسکو ملازمین پرتشدد بھی کیا۔
وی او بجلی چوری کی ایف آئی آر ایس ڈی او لیسکو محمد اصغر کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹائون میں درج کی گئی۔ لیسکو کی ٹیم نے روٹین چیکنگ کے دوران جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر کا میٹرچیک کیا۔ جواد احمد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیاہ ڈالے پروہاں پہنچ گئے۔
متن کے مطابق جواد احمد نے سرکاری ملازمین پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو ملازمین اصغر اور شاہد خان کوتشدد کرکے زخمی کردیا۔ جواد احمد نے لیسکو ملازم شاہد خان کے ہاتھوں سے میٹر چھین کراپنے ساتھی عدیل کودیا جو پارلرکے اندر چلا گیا اور میٹرغائب کر دیا۔
میٹر ٹیمپرنگ سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا اور سرکاری کام میں مداخلت کی گئی ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ زخمی ملازمین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔