امریکا میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کے خلاف اشتہار لگانے والے ٹرک چل گئے۔
امریکا کی سڑکوں پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف اشتہار لگانے والے ٹرک چل پڑے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں۔
ٹرکوں پر بانی پی ٹی آئی کے طالبان اور اسامہ بن لادن کی حمایت میں بیانات کا چرچا کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پولیس آفیسروں کو دھکمانے کا بھی تذکرہ ٹرکوں پر ہے۔
طالبان کی افغاستان میں جنگ کو بانی پی ٹی آئی کی طرف سے پاک جنگ کا درجہ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
ٹرک پر لگے اشتہارات میں بانی پی ٹی آئی کے ماضی میں دیے گئے بیانات درج ہیں جن میں ایک بیان اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیے جانے سے متعلق بھی ہے۔