وفاقی وزیراحسن اقبال نے اپنےبیان میں کہا ایک سیاسی جماعت نےبیرون ممالک سےملک مخالف سرگرمیاں شروع کی ہیں،کوئی بھی ملک غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتا،سیاسی جماعت نےاپنے اوور سیز لوگوں کواداروں کے خلاف بات کرنےپرلگایاہواہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے اسٹیٹ بینک میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا اڑان پاکستان پروگرام ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرےگا،ہمیں فخرہےہمارےپاس ملک کی ترقی کامنصوبہ ہےبربادی کا نہیں ہوتا،اپنے وسائل نہیں ہوں گےتوقرضوں پرگزاراکرناپڑےگا،بینکوں کےسربراہان سےدرخواست کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ ونڈوکھولیں۔
مزیدکہا 5سالہ منصوبےمیں سارے اہداف رکھےگئےہیں،اس وقت جومعاہدے ہورہےہیں وہ سب شفاف ہیں،گزشتہ2سالوں سےبجلی کی قیمت میں کمی کی کوشش کررہےہیں،بجلی کےساتھ پاکستان کی لیبر دنیا میں سستی ترین ہے،لوکل ڈیویلپمنٹ 2018ء کے بعد صوبوں کی زمہ داری ہے۔