لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت کے روبرو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو آئںدہ سماعت پر گواہان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت تئیس جنوری تک ملتوی کردی۔ پولیس کی جانب سے یاسمین راشد، محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔