لاہور میں کار سوارنے راستہ نہ ملنے پراسکول بس پر فائرنگ کردی- واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا اسکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں-
پولیس کے مطابق اسکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔