13 جنوری 2025 کو مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں 'دی ایوولونگ گلوبل آرڈر ایمرجنگ ٹرینڈز اینڈ ملٹی پولیرٹی کا عروج' کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔
سابق سفیرعبدالباسط اورماہرسکالرپروفیسرڈاکٹر نعمان ستار نےعالمی ملٹی پولیرٹی کے اُبھرتے رجحانات پر روشنی ڈالی،سکالر پروفیسر ڈاکٹر نعمان ستار نے پاکستان کو جغرافیائی سیاست سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔
مسلم یوتھ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے 'ریسرچ سرکل' کے وژن کو بڑھانے پر زور دیا،پروفیسر ڈاکٹرسعید الحسن چشتی نےکہا کہ "ریسرچ سرکل کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں میں علمی سرمایہ کی ترسیل بڑھانا ہے۔
مسلم یوتھ یونیورسٹی کے آئی آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیمینار کے انعقاد پر شرکاء نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے شعبے نے اس سیمینار کے ذریعے عالمی سیاست میں پاکستان کے کردار پر اہم تبادلہ خیال کیا،اس طرح کے سیمینار نوجوان نسل کی تحقیقاتی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔