لاہور میں تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات سپلائی کرنیوالے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے 50 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صدام اور سعدیہ کو ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش میاں بیوی کاتعلق قصور سے ہے جو پتوکی سے منشیات نصیر آباد کے علاقے میں سپلائی کررہے تھے۔
ملزمان سے 50کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔