وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے موٹرویز اور شاہرات پر حادثات میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس سمیت ایمرجنسی ریسکیو سروسز کیلئے صوبوں کو معاونت کی دعوت دے دی ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبائی چیف ایگزیکٹوز کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر عبدالعیم خان کا کہنا ہے موٹرویز اور شاہرات پر ہیلی کاپٹر سمیت سیفٹی اینڈ سیکورٹی سروسز کے لئے تمام صوبوں کو شامل کریں گے.
اس حوالے سے اہم اجلاس میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا این ایچ اے اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل تو کے ادارے مل کر اس قومی خدمت کا حصہ بنیں گے ۔ موٹرویز اور قومی شاہرات کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو جلد از جلد قریب ترین اسپتال منتقل ہونا چاہیے، ڈبل ون ڈبل ٹو کی سروسز ایم تو پر جاری ہیں انہیں دیگر تمام موٹرویز اور جی ٹی روڈز تک توسیع دیں گے، تمام موٹرویز اور شاہرات اور انٹر چینجز پر بھی ایمرجنسی مراکز قائم کیے جائیں ۔۔ این ایچ اے کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے شاہرات کے ایک سو چوہتر مقامات پر ایمرجنسی سینٹرز قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ عبدالعلیم خان کی ہدایت این ایچ اے رابطے اور اقدامات شروع بھی کردیئے ہیں ۔