لاس اینجلس میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے جہاں ہزاروں گھر جل کر راکھ ہو گئے،امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر اور اداکار ٹام ہینکس کا گھر معجزانہ طور پر آگ سے محفوظ رہا،معجزانہ طور پر بچ جانے والے مکان کے ارد گرد تمام مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔
لاس اینجلس کا خوش قسمت گھرجو خوفناک آگ میں محفوظ رہا،یہ گھر ہے امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر کا ہے،امریکی میڈیا کےمطبق ڈیوڈ اسٹینر کا گھرمکمل طور پر آگ اور زلزلہ پروف ہے،اس کی چھت بھی آگ سے بچاؤ کےمطابق بنائی گئی تھی اور یہی وجہ ہےتین منزلہ گھر مکمل طور پرمحفوظ رہا۔
امریکی سرمایہ کار نےاخبارکو انٹرویو میں بتایا انہوں نےگھر امریکی پروڈیوسر سےخریدا تھا،جب آتشزدگی کے بارےمیں پتہ چلا تو ہم نےسوچ لیا تھا ہماراگھر بھی جل جائےگا لیکن وہ بچ گیا،گھرکی خصوصیات کے بارے میں بعد میں پتہ چلا۔
ڈیوڈ اسٹینرنےخوش نصیبوں میں اکیلےنہیں ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس بھی شامل ہیں،ان کا گھر بلندی پر ہونے کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں نہ آسکا،گھر کی مالیت دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر تھی۔