سعودی عرب نے شام پر بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا ۔
ریاض میں عرب اوریورپی سفارت کاروں کااہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا پابندی ختم کرنے سے شام کی تعمیر نو اور ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
ریاض میں مشرق وسطی اور یورپین سفارت کاروں سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ شام کیلئےانسانی اور معاشی امداد جاری رکھی جائے اورشامی پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے بھی مناسب ماحول فراہم کیا جائے ۔
یورپی ممالک نے اجلاس کے دوران شام کیخلاف پابندیاں اٹھانے پر رضامندی ظاہر کردی ۔