حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی تیسری نشست کی راہ ہموار ہوگئی ۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان حامد رضا کے مطابق آج ڈھائی بجے ارکان کی ملاقات ہوگی، حکومت سے ڈائیلاگ پر مشاورت ہوگی ۔ بانی پی ٹی آئی مذکراتی کمیٹی کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔
عمرایوب نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی ارکان کی بانی پی ٹی آئی سےدوپہرڈھائی بجے ملاقات ہوگی، ملاقات کیلئے اسپیکر سے بھی بات کی تھی،حکومت نے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا، کمیٹی ارکان کو بلالیا ہے،کوشش ہے تمام ارکان ملاقات میں موجودہوں۔
اپوزیشن لیڈ نے مزید کہا کہ بانی سےعلیحدگی میں ملاقات کامطالبہ کررکھا ہےتاکہ کھل کربات کرسکیں، اڈیالہ جیل پہنچ کردیکھتےہیں آج کس ماحول میں ملاقات کروائی جاتی ہے، امید ہے اسپیکر دونوں کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بھی جلد بلائیں گے۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور اسد قیصر کا اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی باضابطہ درخواست کی۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ایاز صادق نے دونوں رہنماؤں کا پیغام حکومت تک پہنچایا ۔ اسپیکر نے صرف مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی پیغام رسانی کی۔