بھارتی فلم انڈسڑی میں مسٹر پروفیکٹ کہلانے والے معروف اداکار عامر خان نے اپنی والدہ کے علاج کیلئے چنائےمنتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی میڈرپورٹس کے مطابق عامر خان کی والد دل کے عارضے میں مبتلاہونے کی وجہ سےچنائے کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، جس کی وجہ سے عامر خان نے ہسپتال کے قریبی ہوٹل میں کچھ ماہ کیلئے بکنگ کرالی ہے۔
عامر خان اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں اورفلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے بعد انہوں نے کیریئر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ اپنی بیمار والدہ اور بچوں کو وقت دے سکیں۔
واضح رہے کہ اداکارعامر خان کی والدہ زینت حسین گزشتہ برس اکتوبر میں دل کے دورے کا شکار ہوئی تھیں اوراب تک ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آ سکی ہے۔