دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے صارفین کیلئے انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کی جانب سے کہا گیا ہےکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو انگلش بولنے یا سیکھنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے ابتدائی طور پر ارجنٹائن، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کیلئےچند روز ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ یگر ممالک میں بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔
گوگل کے مطابق گوگل سرچ پہلے ہی مختلف زبانیں سیکھنے، ترجمہ کرنے اور الفاظ کے مفہوم سمجھنے کیلئے اہم ٹول ہے، مگر اب اسے انگلش بولنے کی مشق کیلئے بھی استعمال کیا جا سکے گا، اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔
یہ نیا فیچر نئی زبان سیکھنے کے خواہشمند افراد کو انگلش میں بولنے کی مشق کرائے گا، اور ہرمشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ ہوگا،جبکہ گوگل سرچ کی جانب سے صارف کی کارکردگی پر فیڈ بیک کیساتھ ریمائنڈربھی فراہم کیا جائے گا۔