گورنر سندھ کامران ٹیسور ینے ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیاہے اور کہا کہ نوجوان پاکستان کوآگے لیکر چلنے کا جذبہ رکھتے ہیں،میں سندھ حکومت کو بھی کہوں گا کہ فی کھلاڑی پانچ پانچ لاکھ روپے انعام دے ۔
گورنر ہاوس میں ورلڈ کپ فاتح بلائنڈ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں آج ٹریلر نے 3 افراد کو کچل دیا، آئی جی سندھ سے اس سلسلے میں بات کی تھی، آئی جی اورڈی آئی جی کوخط لکھ رہاہوں، ڈرائیورز کے پاس کراچی کا لائسنس نہیں ہوتا، ڈرائیور کے پاس کراچی کا لائسنس نہ ہو تو روڈ پر نہ آنے دیا جائے، کراچی میں ہر دوسرے اور تیسرے دن شہریوں کو کچلا جا رہا ہے۔ ان ڈمپرز کی وقت کے حوالے سے بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے، 2ماہ میں 23 لوگ حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو بھی مایوس ہے اس سے کہوں گا گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، سندھ میں کوئی ایسا ہنر مند کھلاڑی ہو اس کی تمام ذمہ داری ہماری ہوگی، کسی طالبعلم کی حق تلفی ہوئی اس کے لیے بات کروں گا،ان کےساتھ چل کر جاوں گا، شہر میں کچرانہ اٹھنے اور پانی کا مسئلہ ہے، ماضی کی حکومت جن حالت میں معیشت چھوڑ کر گئے ایسی باتیں ہوتی تھیں کہ ڈیفالٹ کر جائیں۔
ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو سہارا دیا، معیشت بہترہورہی ہے،اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے،معیشت کو سب نے ملکر درست کرنا ہے، آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی بھی حفاظت کر رہے ہیں، اڑان پاکستان میں وژن نظرآرہاہے،پاکستان اپنی اڑان بھر چکا، مایوسی کے بادل چھٹ چکے،مستقبل میں نظرآئے گا پاکستان بہتر ہو رہا ہے، وزیراعظم کی کوشش سے یورپ کی فلائٹس اوپن ہوگئی ہیں ۔