وزیراعظم شہباز شریف نے عدالتوں میں زیرالتوا محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اِن لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹربیونلز کےا مور پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کے قابل افراد تعینات کئےجائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ محصولات کے کیسز فوری حل کریں۔ تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کا اجرا کیا ۔ جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمزکلیئرنس کیلئے وقت میں کمی آئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے۔ وزیرِاعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے اصلاحات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔