وزارت توانائی کے خط پر زیادہ بجلی چوری والے شہروں میں ایف آئی اے کا افسران تقسیم کارکمپنیوں سے منسلک ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف تقسیم کار کمپنیوں کی کارروائیوں میں متعلقہ افسران معاون ہوں گے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے جوائنٹ سیکریٹری وزارت توانائی کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
مراسلہ میں ڈائریکٹرکرائم سرکل سکھرعبدالحفیظ چاچڑسکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی سے منسلک ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی پشاور سعداللہ خان پشاور الیٹرک سپلائی کمپنی سے منسلک کئے گئے ہیں۔ ڈی ڈی ایف آئی اے سرکل حیدرآباد مزمل جتوئی حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے منسلک ہوں گے۔
کارروائیاں تقسیم کا ر کمپنیوں کی نشاندہی سمیت ایف آئی اے کی اپنی اطلاعات پر بھی ہوں گی بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت عدالتی چارہ جوئی بھی ایف آئی اے کرے گی۔