عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر سے 2.50میٹرک ٹن آٹا، 180سگریٹ کے سٹاکس، 328کپڑے کے تھان اور 0.248ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد، 3,794.63میٹرک ٹن آٹا،35,134.6 میٹرک ٹن چینی، 4,408,519سگریٹ کے سٹاکس، 156,780کپڑے کے تھان اور22.197ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔