گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے بیان میں کہا رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد سے زیادہ ہوگی ،آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی رفتار میں اس سے بھی زیادہ اضافہ ہوگا۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے تقریب سے خطاب میں کہا پچھلے دس سالوں میں معاشی شرح نمو 3.5 فیصد ایوریج رہی ہے،مستحکم ترقی کا طریقہ یہ ہے کہ بتدریج اور مستحکم معاشی ترقی کی طرف جایا جائے،اسٹیٹ بینک کا رواں مالی سال مہنگائی کا ہدف 5 سے 7 فیصد رہنےکا تخمینہ ہے،اگرمعاشی اشاریے بہتر اور مہنگائی کی رفتار کنٹرول رہی تو باقی چیزیں بھی بہتر ہوں گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نےامیدظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں بھی پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہےگا،ہمارے پاس ڈالرزموجود ہیں اورہم فارن انویسٹرز اورکمپنیز کی ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں،2023 میں ہم نے فارن انویسٹرز اور کمپنیز کو ڈیویڈنڈ اور پرافٹ لے جانے کیلئے 33 کروڑ ڈالر دیئے تھے،2024 میں ہم نے فارن انویسٹرز اور کمپنیز کو ڈیویڈنڈ اورپرافٹ لے جانے کیلئے 2.2 ارب ڈالردیئے ہیں،معاشی ترقی برآمدات بڑھانے سے ہوگی،ترسیلات زرپرانحصار کم کرکےایکسپورٹ بڑھانا ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ ترسیلات زرمستحکم ہورہی ہیں رواں مالی سال یہ 35 ارب ڈالر رہیں گی،ایکسپورٹ بھی بہتر ہورہی ہے لیکن اس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،ہمارے غیرملکی قرضوں کی سطح وہی ہے جو 2022 میں تھی،مجموعی طور پر پاکستان کا فارن ڈیبٹ کا حجم بہت بہتر ہوا ہے،پاکستان کا اصل فارن ڈیبٹ 100 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے،فارن ڈیبٹ میں بھی 50 کروڑڈالرکا اضافہ قرض کی ری ویلیو ایشن کے باعث ہوا ہے،ایکسٹرنل اکاؤنٹ سے متلعق جومسائل ہیں اگر یہ قابومیں رہتا ہے تو معاشی ترقی ہوگی،سب سے بڑا مسئلہ بیلنس آف پیمنٹ کا ہوتا ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک نےمزیدکہا ایس ایم ایزپرخصوصی فوکس کیاہے،ایس ایم ایزاب بغیرکوئی ریہن رکھوائے ایک کروڑ تک کا قرض بینک سے لےسکتے ہیں،حکومت بھی ایس ایم ایزکیلئے پالیسی لیکر آئی،حکومت نے ایس ایم ایز کیلئے قرض کا ہدف 543 ارب سے بڑھا کر 1100 ارب کردیا ہے،بینکوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایس ایم ایز کیلئے ہرسال قرض میں 100 ارب کا اضافہ کریں