حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیےاچھی خبر ہے،وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کےتحت مزید5ہزارافراد کو حجاز مقدس بھیجاجائےگا، آئندہ ہفتے سے پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی،نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔
وزارت مذہبی امورنے نئی حج درخواستوں پرقرعہ اندازی بھی نہ کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،،حکومت کو سرکاری حج اسکیم کےتحت ساڑھے 81 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں، حکومت نےفیصلہ حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنے سے بچنے کیلئےکیا۔