بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کررہی ہے۔
جوان میں شاہ رخ نے باپ اوربیٹےکا دوہرا کردار ادا کیا ہے,فلم میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکارکا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کی یہ فلم 300 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی تھی، فلم جوان جو ایک ماہ پہلے ریلیز ہوئی تھی،جو روزانہ ایک کروڑ روپیہ کما رہی ہے۔ فلم ' جوان ' پوری دنیا میں 1 ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔
ابھی یہ خبرسامنے آئی ہےکہ جوان نیٹ فلکس پر بھی دیکھی جائے گی،فلم آئندہ ماہ نومبر میں نیٹ فلکس صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔نیٹ فلکس پر جوان فلم تلیگو ،ہندی اور تامل سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
نیٹ فلکس پر فلم کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے جائیں گے جو سینما گھروں میں نہیں دکھائے گئے تھے۔