پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی سیاسی اور قانونی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والی لیگی قانونی ٹیم میں سابق وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز اور دیگر شامل ہیں جبکہ قائد ایوان سینیٹ اسحاق ڈار بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی، خصوصی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی آمد پر ان سے سیاسی اور قانونی امور پر مشاورت ہوگی، وہ جہاز کی لینڈنگ کے بعد وی آئی پی لاؤنج پہنچیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عدالتی عملہ بھی ایئرپورٹ پہنچا ہے، حفاظتی ضمانت کا قانونی پراسس مکمل کیا جائے گا۔