بھارتی بارہ سنگھا سرحد عبورکرکے پاکستان میں داخل ہوگیا، نارنگ منڈی میں زرعی ترقیاتی بینک کے عملے نے پکڑکروائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔
بارہ سنگھا نارنگ منڈی مِیں زرعی ترقیاتی بینک میں داخل ہوگیا ۔بینک کے ایم سی اوعلی ہنجرا نے بارہ سنگھا کوقابو کیا، اس دور بینک انتظامیہ نے وائلڈلائف حکام کوآگاہ کیا۔وائلڈ لائف کی ٹیم کے آنے پربارہ سنگھا ان کے حوالے کردیاگیا۔بارہ سنگھا بھارتی علاقے سے پاکستانی حدود میں داخل ہواتھا۔