پاکستان سپر لیگ سیزن(پی ایس ایل) کے لئے ابھی تک 10 کیلئے531 غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن(پی ایس ایل) سیزن 10 کے لئے ابھی تک 531 غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسریشن ہوئی ہےافغانستان سے 36 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی اور اینٹیگا اینڈ باربوڈوا سے چار ،آسٹریلیا سے 73،جبکہ بنگلہ دیش سے 40 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی۔
فراہم کر دہ معلومات کے مطابق بارباڈوس سے 21،بیلجیم سے ایک،کینیڈا سے 10 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی، چائنہ سے 6،ڈومینیکا سے دو ،جرمنی سے ایک،گریناڈا سے تین کھلاڑٰیوں نے رجسٹریشن مکمل کی،گیانا سے 10،آئرلینڈ سے 9 اور اٹلی سے 4 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی،جمائیکا سے 12 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا سے ایک،نمیبیا سے دو جبکہ نیپال سے آٹھ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی،نیدرلینڈز سے 10،نیوزی لینڈ سے 35 کھلاڑیوں نے سائن اپ کیا عمان سے پانچ،روانڈا سے ایک جبکہ جنوبی افریقہ سے 42 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ،سری لنکا سے 44،ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے گیارہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے 40 اور انگلینڈ سے 45 جبکہ امریکہ سے 24 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی،زمبابوے سے 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن مکمل کی ،پی ایس ایل ڈرافٹنگ گیارہ جنوری کو شیڈول ہے۔