سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت 7 جنوری کو ہو گی جبکہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق آئینی درخواست بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری تک کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 7 جنوری کو ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔
عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست بھی 7 جنوری کو مقرر کی گئی ہے۔
آئینی بینچ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کیس بھی مقرر ہو گیا ہے اور جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 7 جنوری کو یہ کیس بھی سنے گا۔
عدالت نے ایرا سمیت تمام فریقین اوراٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔