تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے،جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےچوتھےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 118000 پوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی ہے،جس کےبعد ہنڈریڈ انڈیکس 1015 پوائنٹس بڑھکر 118023 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرجاپہنچا ہے۔






















