مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان واپسی سے قبل دبئی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج چار سال بعد پاکستان جا رہا ہوں، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے، 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر نہیں ہیں جس سے بہت دکھ ہوتا ہے۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘۔