جرگہ ممبرملک ثواب خان نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن ہوجائے جتنی بھی تنظیمیں ہیں دونوں طرف ختم کریں، مطالبات نا مانے گئے تو ہم دستخط نہیں کریں گے۔
خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں کُرم جرگہ میں فریقین کے ممبرملک ثواب خان نے سماء سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اور 27 دن سے جرگہ شروع ہے چند دن پہلے ہمیں چار دن کی مہلت دی گئی ہمیں پیغام آیا ہے کہ آپ آجائیں کچھ باتیں کرنی ہیں لیکن آج تو ہم تیار نہیں ہیں کل بدھ کا دن ہے ٹائم پورا ہے بدھ کے لیے ہمارے سارے لوگ پورے ہو جائیں گے۔
کُرم جرگہ میں فریقین کے ممبرملک ثواب خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جو فیصلہ ہے جو قوم کی مفاد میں ہے ہم لوگ اس پر کھڑے ہیں کہ ہم دستخط کریں ہم نے چاردن کا ٹائم مانگا تھا بدھ کے روز اکھٹا ہونا تھا مگرانتظامیہ ابھی فون کرتی ہے ہمیں پتہ نہیں اس کا مطلب کیا ہےاس فیصلے میں چودہ نکات ہیں ہمارے تحفظات تین نکات میں ہیں ۔
جرگہ ممبر ملک ثواب خان کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشن ہوجائے جتنی بھی تنظیمیں ہیں دونوں طرف ختم کریں، مطالبات نا مانے گئے تو ہم دستخط نہیں کریں گےمورچےمسمارکیےجائیں اس کےبعد روڈ کھولے جائیں مطالبات نا مانے گئے تو ہم دستخط نہیں کریں گےبگن میں دھرنا اس لیے بیٹھا ہےکہ1500سےزائد گھرجلائےگئے ہیں۔
کوہاٹ میں کُرم جرگہ میں فریقین کے ممبرملک ثواب خان کا مزید کہنا تھا کہ 800 کے قریب دکانیں ختم ہوگئیں ہیں علاقہ چھپری سے لے کرتری منگل تک یعنی پورے کرم میں ملٹری آپریشن ہوجائےقومی اسلحہ مشران کے پاس جمع کیا جائے گااس پر ہم ناراض ہیں ہم ایپکس کمیٹی کے فیصلے کو مانتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکا بیان
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرم میں حالات کنٹرول میں ہیں ،امن قائم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، فریقین کے مابین معاہدے ہورہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کےپارلیمانی لیڈراحمد کریم کنڈی کا بیان
پیپلز پارٹی کےپارلیمانی لیڈراحمد کریم کنڈی نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام ترقیاتی کاموں کی بجائے امن کا مطالبہ کررہے ہیں، جس طرح آج آئی جی نے بریفنگ دی اس سے کافی سوالات کے جواب مل گئے، ان مسلح لوگوں کو کون لایا اور کن کی حمایت سے آباد ہوئے جب تک ان کو لانے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی اس وقت تک آپریشنز کے نتائج نہیں مل سکتے۔
ارلیمانی لیڈراحمد کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کو نو ایکشن پلان بنا دیا گیا، دوسروں کی کارکردگی پر سوال اٹھانے سے پہلے حکومت کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے، 14 سال میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 500 ارب روپے ملےصوبائی حکومت نے پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کیا کیا؟صوبائی حکومت تو کرم میں سڑک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نہیں کھول سکتی۔