اگلے 5 سال کے قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم اہداف حکومت نے جاری کر دیئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق5 سالہ قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم اہداف منطر عام پر آگئے ہیں معاشی شرح نمو 2.5 سے 6 فیصد تک لےجانےکاہدف بنایا گیا ہے،2028-29 تک فی کس آمدن 2405 ڈالر فی کس آمدنی تک لےجانےکاہدف تیار کیاگیا ہے،5سال میں مہنگائی 23.4 فیصد سے 6.2 فیصد پرلائی جائےگی, سرمایہ کاری بلحاظ جی ڈی پی 13.1 فیصد سے17 فیصدہوجائےگی۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق برآمدات 39 ارب ڈالرسےبڑھاکر63 ارب ڈالرتک لےجانےکاہدف بھی شامل کیا گیا ہے، تر سیلات زر 30.2 ارب ڈالر سے 39.8 ارب ڈالرہوجائیں گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد سے منفی 1.2 فیصد ہو جائے گا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9.5 سے 13.5 فیصد تک لےجانےکاہدف شامل کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق قرض بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 67 سے کم کرکے 60 فیصد پرلانےکاہدف شامل کیا گیا ہے،تعلیم پراخراجات 2.1 سے بڑھا کرجی ڈی پی کے 4 فیصد تک لےجانےکاہدف ہے۔
Final(500PPI) Uraan Pakistan Book 25-12-2024 PrintReady by Farhan Malik on Scribd
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت بڑی سرمایہ کاری کاامکان متوقع ہے، دوست ممالک پاکستان میں 29 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گے، یو اے ای اور کویت 10،10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گے، سعودی عرب پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا، قطراورآذربائیجان نے2،2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا ہے۔
دستاویزات میں مزید لکھا گیا ہے کہ پلان کےتحت سالانہ 15 لاکھ روزگارکےمواقع پیدا کئےجائیں گے،پاکستان میں دوران زچگی اموات کی شرح میں 35 فیصد کمی لانےکاہدف شامل ہے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا، 5سال میں بچوں میں سٹنٹنگ ریٹ میں 18 فیصد کمی لانےاورشرح خواندگی میں 10 فیصد اضافےکاہدف شامل ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں شرح خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر70 فیصد ہوجائےگی،5 سال سےکم عمر بچوں کی اموات میں 18فیصد کمی لائی جائےگی ،چھوٹے بچوں کےاسکول میں داخلےکی شرح 24 فیصد بڑھانےکا ہدف بھی شامل کیا گیا ہے۔
حکومتی دستاویزات کے مطابق سال 2035ء تک ملکی معیشت کا حجم ایک ٹریلین ڈالرلےجانےکاہدف شامل کیا گیا ہےسال 2047ء تک پاکستانی معیشت کاسائز 3 ٹریلین ڈالرلےجانےکاپلان ترتیب دیا گیا ہے۔