سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا جس کے مطابق یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت نومبر کے لیے مانگی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی مجموعی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ، ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ جبکہ کوئلے سے 14 روپے 92 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
نیوکلیر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
درخواست کے مطابق بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی اور اگر نیپرا کمی کی منظوری دے دیتا ہے تو صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔