سرکاری ڈسکوزکےصارفین کیلئےبجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےنیپراسےقیمت میں کمی کی درخواست کردی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق درخواست پر آج سماعت کرےگا، کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئےمانگی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ ماہ7ارب71کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت55ارب76کروڑروپے رہی،ایل این جی سے23روپے20 پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی،ایران سے27 روپے15پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔
کوئلےسےبجلی کی پیداواری لاگت14روپے92 پیسےرہی،نیوکلیرذرائع سےایک روپے73پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی،گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7روپے28پیسےفی یونٹ رہی۔