بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ بھائی سلمان خان نے ماضی میں ایشوریا رائے کو 17ویں منزل سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے تعلق کا آغاز 1999ء میں فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ سے ہوا تاہم 2001ء میں دونوں کے تعلق میں دراڑ آگئی اور 2002ء میں ایشوریا نے سلمان پر کئی الزامات عائد کرتے ہوئے ان سے راہیں جدا کرلیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان اور ایشوریا کے افیئر کا دور کئی متنازع خبروں میں گھرا رہا تاہم اسی دوران سلمان خان نے ایک جھگڑے کے دوران سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کو عمارت کی 17ویں منزل سے چھلانگ کی دھمکی دے ڈالی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2001ء میں ایشوریا اور سلمان خان کے درمیان ایک خوفناک لڑائی دیکھی گئی، اس لڑائی کی شروعات ایشوریا کی جانب سے سلمان کو اپنے گھر میں داخل نہ ہونے دینے کے بعد ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار، اداکارہ ایشوریا کے دروازے پر دستک دے رہے تھے لیکن وہ دروازہ نہیں کھول رہی تھیں، دروازہ نہ کھولنے پر سلمان نے ایشوریا کو 17ویں منزل سے کود جانے کی دھمکی دے ڈالی۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی دھمکی کے بعد لڑائی ختم ہوگئی اور اداکارہ نے سلمان خان کو رات کے 3 بجے اپنے گھر میں داخل ہونے کی اجازت دیدی، یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کے آنکھوں دیکھے گواہ کئی لوگ تھے۔
سلمان خان نے واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ان خبروں میں سچائی ہے لیکن باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میرے نزدیک اگر کسی رشتے میں لڑائی جھگڑا نہ ہو تو اس میں محبت نہیں ہوتی‘‘۔
بالی ووڈ بھائی نے مزید کہا تھا کہ ’’ایشوریا کا مجھ سے رشتہ ہے لیکن اگر ہم نہیں لڑتے تو ہم میں محبت نہیں ہے‘‘۔