تحریک انصاف بورے والہ کے تحصیل صدر غلام مصطفی بھٹی نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
غلام مصطفی بھٹی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہاگیا ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ، اور اب ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ۔
غلام مصطفی بھٹی نےمزید کہا کہ وہ نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،نومئی ایک سیاہ دن تھا۔
خیال رہے کہ اس قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں ۔